قبضہ یا نوآبادیات سے سلامتی یقینی نہیں بن سکتی:فرانسیسی صدر کا اسرائیل کو پیغام

قبضہ یا نوآبادیات سے سلامتی یقینی نہیں  بن سکتی:فرانسیسی صدر کا اسرائیل کو پیغام

پیرس (اے ایف پی)فرانس کے صدر میکخواں نے پیرس میں ایک نمائش کے افتتاح کے موقع پراسرائیل کو انتباہی پیغام میں کہا کہ قبضہ یا نوآبادیات کسی ملک کی سلامتی کو یقینی نہیں بنا سکتی۔۔۔

لبنان کے ثقافتی وزیر کے ساتھ خطاب میں ان کا یہ بیان اسرائیل کے حالیہ لبنان پر حملوں کے تناظر میں سامنے آیا، جہاں حزب اللہ کے خلاف فضائی اور زمینی کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے بین الاقوامی قانون کے احترام پر زور دیتے ہوئے کہا کہ لبنان ہمیں یاد دلاتا ہے کہ سلامتی کا حصول جارحیت سے نہیں بلکہ عالمی اقدار سے ممکن ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں