ایران جنگ:جنوبی کوریا کی کرنسی 17 سال کی کم ترین سطح پرپہنچ گئی
سیول(اے ایف پی)ایران میں جاری جنگ کے باعث عالمی مالیاتی منڈیوں میں اتار چڑھاؤ کے دوران جنوبی کوریا کی کرنسی وون امریکی ڈالر کے مقابلے میں 17 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی۔۔۔
ابتدائی تجارت میں وون کی قدر 1510 فی ڈالر ریکارڈ کی گئی، جو 2009 کے بعد سب سے کم ہے ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ کے تنازع اور عالمی غیر یقینی صورتحال نے کرنسی کی قیمت پر دباؤ ڈالا ہے ۔ سرمایہ کار غیر یقینی ماحول کے سبب محتاط ہیں۔