بورڈ آف پیس کی مستقل رکنیت کیلئے 1 ارب ڈالر فیس ادا نہیں کرینگے :انڈونیشین صدر
جکارتہ (اے ایف پی)انڈونیشیا کے صدر جو اپنے ملک میں امریکی ہم منصب ٹرمپ کے مبینہ "بورڈ آف پیس"میں شمولیت کے فیصلے پر تنقید کا نشانہ بنے ہیں۔۔
انڈونیشین صدر نے واضح کیا ہے کہ ان کا ملک مستقل رکنیت کے لیے ایک ارب ڈالر فیس ادا نہیں کرے گا۔صدر پربو وا سوبیانتو نے اتوار کو صدراتی یوٹیوب چینل پر جاری بیان میں کہا کہ جکارتہ نے اس اقدام کیلئے صرف امن قائم رکھنے والے فوجی بھیجنے کا وعدہ کیا ہے ۔