کولمبیا :فوجی طیارہ گر کر تباہ 80 ہلاکتوں کا خدشہ،کئی زخمی

کولمبیا :فوجی طیارہ گر کر تباہ  80 ہلاکتوں کا خدشہ،کئی زخمی

بوگوٹا(اے ایف پی)کولمبیا میں فوجی ٹرانسپورٹ طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں تقریباً 80 افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ ہے ۔۔

جبکہ متعدد اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں ۔ حکام کے مطابق سی ون 30ہرکولس طیارہ 125 افراد کو لے کر پورٹو لیگویسامو سے اڑان بھرتے ہی گر کر جنگل میں تباہ ہو گیا۔ حادثے میں45افراد کو زندہ نکال لیا گیا ،ہلاکتوں کی حتمی تعداد سامنے نہیں آئی۔ وزیر دفاع پیڈرو سانچیزنے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ طیارہ حادثے کی تحقیقات جاری ہیں۔

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں