عالمی گلیشئرز کے پگھلنے کی شرح خطرناک حد تک بڑھ گئی:اقوام متحدہ

عالمی گلیشئرز کے پگھلنے کی شرح  خطرناک حد تک بڑھ گئی:اقوام متحدہ

جنیوا(اے ایف پی)اقوام متحدہ کے موسمیاتی ادارے ڈبلیو ایم او نے تصدیق کی ہے کہ 2015 سے 2025 تک کا عرصہ ریکارڈ گرم ترین دہائی رہا۔ رپورٹ کے مطابق سال 2025 صنعتی دور سے پہلے کے مقابلے میں تقریباً 1اعشاریہ 43 ڈگری سیلسیس زیادہ گرم رہا اور اسے تاریخ کا دوسرا یا تیسرا گرم ترین سال قرار دیا گیا۔۔

عالمی گلیشئرز کے پگھلنے کی شرح خطرناک حد تک بڑھ گئی، خاص طور پر آئس لینڈ اور شمالی امریکا میں نمایاں کمی دیکھی گئی۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش نے خبردار کیا کہ زمین اپنی حدوں سے تجاوز کر رہی ہے اور عالمی موسمیاتی صورتحال ہنگامی حالت اختیار کر چکی ہے ۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں