ہانگ کانگ :تحقیقات کیلئے پولیس کو پاس ورڈ نہ دینے پر 1 سال قید کا قانون نافذ
ہانگ کانگ(اے ایف پی) ہانگ کانگ کی حکومت نے کہا ہے کہ اب قومی سلامتی کے قانون سے متعلق تحقیقات میں پولیس کو فون یا کمپیوٹر کے پاس ورڈ نہ دینے والے افراد کو ایک سال قید اور 12ہزار 780ڈالر جرمانہ ہو سکتا ہے ۔۔
نئے قواعد کے تحت وہ افراد بھی شامل ہیں جو آلات کے مالک، صارف یا پاس ورڈ جاننے والے ہوں۔ نیشنل سکیو رٹی کمیشن نے یہ قوانین تیار کیے ، جن کا مقصد قومی سلامتی کے خطرات کی روک تھام اور قانونی حقوق کو تحفظ فراہم کرنا ہے ۔