یورپی ویزا قوانین، بوسنیا میں ٹرک ڈرائیورز کا احتجاج
گریڈیشکا(اے ایف پی) بوسنیا کے ٹرک ڈرائیورز نے یورپی یونین کے نئے ویزا قوانین کے خلاف کروشیا کی سرحد پر دو فریٹ ٹرمینلز بند کر دیئے ۔۔۔
ڈرائیورز کا کہنا ہے کہ نئے انٹری و ایگزٹ سسٹم کے تحت 90 دن قیام کی پابندی نے ان کا کام مشکل بنا دیا ہے ۔ ڈرائیورزکے مطابق مطالبات تسلیم ہونے تک احتجاج جاری رہے گا۔ سخت چیکنگ کے باعث کئی ڈرائیورز کو سرحد سے واپس بھیجا جا رہا ہے ، جس سے خطے کی تجارت اور معیشت کو بھاری نقصان پہنچنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے ۔