ایتھوپیا :بھوک ، ادویات کی کمی،3 سال میں 1300بے گھر افراد ہلاک
ادیس ابابا(اے ایف پی)ایتھوپیا کے شورش زدہ خطے ٹگرائے میں بے گھر افراد کے کیمپوں میں گزشتہ 3 برس کے دوران بھوک اور۔۔
ادویات کی کمی سے 1300 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے ۔ مقامی حکام کے مطابق صورتحال مسلسل خراب ہو رہی ہے ، حکومتی اور عالمی امداد میں کمی آگئی ہے ۔ خانہ جنگی کے بعد بھی 10 لاکھ افراد کیمپوں میں مقیم ہیں۔ حالیہ مہینوں میں دوبارہ جھڑپوں اور علاقائی کشیدگی کے باعث خطرات مزید بڑھ گئے ہیں۔