مقبوضہ کشمیر :ایک بار پھر پوسٹر چسپاں ، یوم پاکستان پر مبارکباد

مقبوضہ کشمیر :ایک بار پھر پوسٹر چسپاں ، یوم پاکستان پر مبارکباد

عالمی برادری کشمیری عوام سے کیاگیا وعدہ پورا کرے :پوسٹروں میں مطالبہ کولگام سمیت مختلف علاقوں میں بھارتی فورسز کے چھاپے ،تلاشی کارروائیاں

سرینگر (اے پی پی)مقبوضہ کشمیر میں ایک بارپھر قائد اعظم محمد علی جناح، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اورپاکستانی پرچم کی تصاویر والے پوسٹرچسپاں کئے گئے ہیں جن میں یوم پاکستان پر پاکستانی عوام اور حکومت کو مبارکباد دی گئی ہے ۔ پوسٹروں میں عالمی برادری سے مطالبہ کیاگیا ہے کہ وہ علاقے میں انصاف کو یقینی بنائے اور کشمیری عوام سے کیاگیا وعدہ پورا کرے ۔پوسٹروں میں بانی پاکستان کے وژن اور برصغیر کے مسلمانوں کے لیے علیحدہ وطن کے حصول کی عظیم جدوجہد کی تعریف کی گئی۔ سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ پوسٹربھارت کے لیے ایک واضح پیغام ہیں کہ وہ اپنے فوجی قبضے اور بربریت کے ذریعے کشمیریوں کی تحریک آزادی کو کمزور نہیں کر سکتا۔ دوسری جانب این آئی اے کی ٹیموں نے ہندواڑہ اور کولگام سمیت مختلف علاقوں میں نام نہاد تحقیقات کی آڑ میں ایک درجن کے قریب مقامات پرچھاپے مارے اورتلاشی لی۔ کارروائیوں کے دوران اہم دستاویزات اور الیکٹرانک آلات بھی قبضے میں لئے گئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں