چند منٹوں میں تیل کی 50کروڑ ڈالر کی پراسرار تجارت

چند منٹوں میں تیل کی 50کروڑ ڈالر کی پراسرار تجارت

ٹرمپ کے بیان سے پہلے تیل کے سودے ، کچھ ہی دیر میں قیمتیں دھڑام سے نیچے

واشنگٹن (رائٹرز )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران کے خلاف حملے کو پانچ دن کے لیے مؤخر کرنے کے اعلان سے صرف 15 منٹ قبل دنیا بھر کے مارکیٹ ٹریڈرز نے خام تیل کے مستقبل کے معاہدوں میں تقریباً 50 کروڑ ڈالر کے سودے کیے ۔ڈیٹا کے مطابق صرف ایک منٹ (1049-1050 GMT) میں ہی 5100 کنٹریکٹس ہوئے ۔زیادہ تر سودے فروخت کے تھے ۔ یعنی اس مختصر وقت میں مارکیٹ میں خریداری کی بجائے زیادہ تر لوگ خام تیل بیچ رہے تھے لیکن یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ یہ کون تھے ۔ٹرمپ نے واشنگٹن اور تہران کے درمیان تعمیری مذاکرات جاری ہونے کا عندیہ دیا۔ اس اعلان کے بعد برینٹ خام تیل کی قیمت چند منٹوں میں تقریباً 15 فیصد تک گر گئی۔برینٹ خام تیل 112 سے گر کر 99 ڈالر فی بیرل ہو گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں