نئی دہلی کے مکین لکڑی و کوئلہ استعمال کرنے پر مجبور
نئی دہلی(اے ایف پی)بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں ککنگ گیس (ایل پی جی)کی بلیک مارکیٹ قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے ، جس کی وجہ سے غریب خاندان دوبارہ لکڑی اور کوئلے پر کھانا پکانے پر مجبور ہیں۔
ماہرین کے مطابق یہ صحت کے لیے خطرناک اور شہر کے آلودہ ہوا کے مسائل کو مزید بڑھا رہا ہے ۔36 سالہ شیلا کمار نے بتایا کہ پہلے 2ہزار روپے والا سلنڈر اب بلیک مارکیٹ میں 5ہزار روپے تک پہنچ گیا ہے ، جو اس کی ماہانہ تنخواہ کے قریب ہے ۔ اس نے کہا کہ لکڑی کا پیک سستا اور چند دن چلتا ہے ، لیکن بچوں کی صحت متاثر ہو رہی ہے ۔