پاکستان 2025 میں دنیا کا سب سے زیادہ آلودہ ملک قرار
سنگاپور (رائٹرز )تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ پاکستان 2025 میں دنیا کا سب سے زیادہ آلودہ ملک بن گیا، جہاں ہوا میں چھوٹے اور خطرناک ذرات (PM2.5) کی مقدار ڈبلیو ایچ او (WHO) کی محفوظ حد سے 13 گنا زیادہ تھی۔
سوئس فضائی معیار مانیٹرنگ کمپنی IQAir کی سالانہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دنیا کے 13 ممالک اور خطے میں پچھلے سال ہوا میں PM2.5 کی اوسط مقدار WHO کے معیار (کم سے کم 5 مائیکروگرام فی مکعب میٹر)کے برابر یا اس سے کم رہی، جو 2024 کے مقابلے میں بہتر ہے ، جب صرف 7 ممالک یہ معیار پورا کر پائے تھے ۔