وائرنگ خرابی ،بی ایم ڈبلیو کا چین میں تیار1لاکھ80ہزار گاڑیاں واپس لینے کا اعلان
بیجنگ(اے ایف پی)جرمن کار ساز کمپنی بی ایم ڈبلیو کی چین میں کام کرنے والی شاخ نے وائرنگ خرابی کے باعث تقریباً 1لاکھ80ہزار گاڑیاں واپس لینے کا اعلان کیا ہے۔۔۔
گاڑیوں کے ایئر کنڈیشننگ یونٹس میں آگ لگنے کا خطرہ ہے ، ریاستی مارکیٹ ریگولیٹری ایڈمنسٹریشن نے کہا کہ یہ ری کال 1لاکھ33ہزار849 مقامی طور پر تیار شدہ گاڑیوں اور 45ہزار678درآمد شدہ ماڈلز پر لاگو ہوگی، جو 2022 سے 2025 کے درمیان تیار کی گئی تھیں۔صارفین سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے ڈیلرز سے رابطہ کریں اور محفوظی اقدامات اختیار کریں۔