ایران:بے چینی پھیلانے کا الزام ،466 افراد گرفتار
تہران(اے ایف پی)ایران میں حکام نے اعلان کیا ہے کہ 466 افراد کو آن لائن سرگرمیوں کے ذریعے ملک میں بے چینی پھیلانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔
ایرانی پولیس کے مطابق یہ افراد دشمن کے حق میں پروپیگنڈا کر رہے تھے ۔واضح رہے کہ ایران میں 28 فروری کے بعد امریکی اور اسرائیلی حملوں کے بعد انٹرنیٹ مکمل طور پر بند ہے ۔ عام شہری مقامی انٹرنیٹ استعمال کر سکتے ہیں، جبکہ وی پی این یا سٹار لنک کے ذریعے عالمی انٹرنیٹ تک رسائی حاصل کرنا جیل کا سبب بن سکتا ہے ۔