خلیجی ممالک پرایرانی حملے ،اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل نے آج ہنگامی اجلاس طلب کر لیا
جنیوا(اے ایف پی)اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل نے خلیج کے ممالک پر ایران کے حملوں اور شہری متاثرین پر ان کے اثرات پر آج بدھ کو ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔
یہ اجلاس بحرین کی جانب سے خلیج تعاون کونسل کے چھ ممالک اور اردن کی درخواست پر بلایا گیا۔کونسل میں ممالک ایک مسودہ قرارداد پیش کریں گے جس میں ایران کے حالیہ فوجی حملوں میں شہریوں اور بنیادی ڈھانچے کو پہنچنے والے نقصانات پر غور کیا جائے گا۔