ناسا کا چاند پر مستقل بیس بنانے کیلئے 20ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کااعلان
واشنگٹن(اے ایف پی)امریکی خلائی ایجنسی ناسا نے منگل کو اعلان کیا کہ وہ چاند پر ایک مستقل بیس قائم کرنے کیلئے 20 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی، جبکہ گیٹ وے لونا آر بٹ سپیس سٹیشن کے منصوبے کو وقتی طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔
ناسا سربراہ جیریڈ آئزک مین نے کہا کہ ایجنسی اب گیٹ وے کو موجودہ شکل میں روک کر ایسے انفراسٹرکچر پر توجہ دے گی جو چاند کی سطح پر طویل مدتی آپریشنز ممکن بنائے ۔ انہوں نے بتایا کہ موجودہ آلات کو دوبارہ استعمال کیا جائے گا اور بین الاقوامی شراکت داروں کے تعاون سے منصوبے کو آگے بڑھایا جائے گا۔یہ قدم آرٹیمس پروگرام میں تبدیلیوں کے بعدناسا کی نئی حکمت عملی کا حصہ ہے ، جس کا مقصد امریکیوں کو دوبارہ چاند پر بھیجنا اور مستقبل میں مریخ کی مشن کی راہ ہموار کرنا ہے ۔ ناسا اگلے سات سال میں متعدد مشنز کے ذریعے یہ بنیاد تعمیر کرے گا۔