تیل کے مزید ذخائر جاری کرنے کیلئے تیار ہیں:سربراہ آئی ای اے
جنیوا(اے ایف پی)عالمی توانائی ایجنسی نے کہا ہے کہ اگر ضرورت پڑی تو ادارہ تیل کے مزید ذخائر جاری کرنے کیلئے بھی تیار ہے ۔۔۔
آئی ای اے کے سربراہ فاتح بیرول نے بتایا کہ رواں ماہ کے آغاز میں رکن ممالک کے ذخائر سے ریکارڈ 400 ملین بیرل تیل جاری کیا گیا تھا۔بیرول کے مطابق ہمارے 80 فیصد ذخائر اب بھی محفوظ ہیں۔جاپانی وزیر اعظم سانائے تاکائچی نے بھی آئی ای اے سے مطالبہ کیا ہے کہ اگر صورتحال طول پکڑتی ہے تو اضافی تیل ذخائر جاری کرنے کی تیاری کی جائے ۔