گوگل کے سابق عہدیدار بی بی سی کے نئے سربراہ مقرر
لندن(اے ایف پی) بی بی سی نے کہا ہے کہ سابق گوگل ایگزیکٹو میٹ برِٹن کو اپنا 18واں ڈائریکٹر جنرل مقرر کیا ہے ۔۔
، جو 18 مئی سے عہدہ سنبھالیں گے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق برِٹن کے پاس ٹیلی ویژن یا صحافت کا براہِ راست تجربہ نہیں ہے ، تاہم بی بی سی بورڈ کے چیئرمین سمیر شاہ نے کہا کہ وہ پیچیدہ اور بڑے ادارے کی تبدیلی میں قائدانہ تجربہ رکھتے ہیں۔ برِٹن ایسے وقت میں ذمہ داریاں سنبھالیں گے جب بی بی سی کو صدر ٹرمپ کی طرف سے دائر دس ارب ڈالر کے عدالت کے مقدمے کا سامنا ہے ۔