ایران جنگ عراق پرحملے سے زیادہ خطرناک:ہسپانوی وزیر اعظم
میڈرڈ(اے ایف پی)ہسپانوی وزیر اعظم پیڈرو سانچیزنے بدھ کو کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ 2003 میں عراق پر حملے سے کہیں زیادہ خطرناک اور وسیع اثرات رکھنے والی صورتحال ہے۔۔
، جس میں اقتصادی، سماجی اور بین الاقوامی استحکام پر گہرے اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔انہوں نے پارلیمان میں اس تنازع کو غیر قانونی اور غیر انسانی قرار دیتے ہوئے خبردار کیا کہ اس سے عالمی معیشت اور عام لوگوں کی زندگیوں پر شدید منفی اثرات مرتب ہوں گے ، جیسا کہ 2003 میں عراق جنگ کے دوران ہوا تھا۔سانچیز نے امریکا اور اسرائیل کے ساتھ تعاون سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپین اپنے فوجی اڈوں کا استعمال ایران پر حملوں کے لیے نہیں ہونے دے گا، اور عالمی برادری کو اس کشیدگی کے اثرات برداشت نہیں کرنا چاہیے ۔