بھارت: 2035 تک غیر فوسل ایندھن کا حصہ 60 فیصد کرنیکا اعلان
نئی دہلی(اے ایف پی)بھارت نے بدھ کو اعلان کیا کہ وہ 2035 تک اپنی توانائی کی پیداوار میں غیر فوسل ایندھن کا حصہ بڑھا کر 60 فیصد کر دے گا۔۔
وفاقی حکومت کے بیان کے مطابق ملک اپنی اخراجی شدت یعنی معیشت کے مقابلے میں خارج ہونے والی گیسوں کی مقدار میں کمی لانے کا بھی وعدہ کرتا ہے ۔ یہ اقدام نیشنل ڈیٹرمنڈ کنٹری بیوشن کے تحت ماحولیاتی اہداف کے حصول کی جانب ایک اہم پیش رفت تصور کیا جا رہا ہے ۔