انڈونیشیا:مخالف کارکن پر تیزاب حملہ فوجی خفیہ ایجنسی کے سربراہ مستعفی
جکارتہ( اے ایف پی )انڈونیشیا کی فوجی خفیہ ایجنسی کے سربراہ یودی ابریمانٹیو نے بدھ کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔۔
یہ اقدام اس وقت سامنے آیا جب ان کی ٹیم کے چار ارکان کو ایک سرگرم کارکن پر تیزاب حملے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔ فوج کے ترجمان اولیا ڈوی نصراللہ نے استعفیٰ کو "ذمہ داری کا اظہار" قرار دیا۔ کچھ روز قبل کونٹراس حقوق گروپ کے نائب کوآرڈینیٹر اندری یونس پر دو افراد نے اس وقت سکوٹر سے تیزاب پھینکا جب وہ انڈونیشیا میں فوج کے بڑھتے ہوئے سیاسی کردار پر ایک پوڈکاسٹ ریکارڈ کر کے واپس جا رہے تھے ۔