میٹا اور یوٹیوب کیخلاف امریکی عدالت کا فیصلہ واضح پیغام:یورپی یونین
برسلز (اے ایف پی)یورپی یونین کی ڈیجیٹل شعبے کی سربراہ ہینا ورکوونن نے کہا کہ امریکا میں میٹا اور یوٹیوب کے خلاف حالیہ عدالتی فیصلہ جس میں کمپنیوں کو نوجوان خاتون کو نقصان پہنچانے کے۔۔
ذمہ دار ٹھہرایا گیا، ایک واضح پیغام بھیجتا ہے کہ ٹیکنالوجی کے دیو اپنی پالیسیوں میں تبدیلی کریں۔ ورکوونن نے کہا کہ آن لائن پلیٹ فارمز کو اپنے صارفین کے لیے پیدا ہونے والے خطرات کو سنجیدگی سے لینا چاہیے ۔ یہ فیصلہ بچوں اور نوجوانوں کی آن لائن حفاظت میں اہم پیش رفت سمجھا جا رہا ہے ۔