یو اے ای آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے عالمی فورس کا حصہ بننے پر آمادہ

یو اے ای آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے  عالمی فورس کا حصہ بننے پر آمادہ

دبئی(اے ایف پی)ماہرین کا کہنا ہے کہ ایرانی جوابی حملوں کی فرنٹ لائن پر متحدہ عرب امارات تہران کے خلاف زیادہ سخت اور مضبوط لہجہ اپنا رہا ہے ، جس سے یہ خود کو اپنے خلیجی پڑوسیوں سے الگ کر رہا ہے۔۔۔

خطے میں دیگر تیل پیدا کرنے والی ریاستوں کی طرح، ابوظہبی بھی ایک ایسے تنازعے میں گھسیٹا گیا ہے جس سے بچنے کی کوشش کی گئی تھی اور اب اسے ختم کرنے میں ہر طرح کی دلچسپی ہے ، اگرچہ کسی بھی قیمت پر نہیں، جیسا کہ امریکا کہہ رہا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ بات چیت کر رہا ہے ، واشنگٹن میں اماراتی سفیر یوسف العطیبہ نے رواں ہفتے اپنے ملک کا موقف واضح کیا۔ انہوں نے وال سٹریٹ جرنل کے ایک آرٹیکل میں لکھاایک سادہ جنگ بندی کافی نہیں ہے ۔ ہمیں ایک حتمی نتیجے کی ضرورت ہے جو ایران کے تمام خطرات کا احاطہ کرے ، جوہری صلاحیتیں، میزائل، ڈرون، دہشت گردوں کے پراکسی اور بین الاقوامی سمندری راستوں کی ناکہ بندی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ متحدہ عرب امارات کلیدی آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے لیے بین الاقوامی فورس میں شامل ہونے کیلئے تیار ہے ،یہ سخت موقف زیادہ تر خلیجی سفارت کاروں کے زیادہ ناپے ہوئے اور محتاط لہجے سے بالکل مختلف ہے ، جو اب تک صرف تناؤ کم کرنے کی اپیل تک محدود رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں