پنجاب حکومت اپریل کے پہلے ہفتے سے گندم خریداری شروع کریگی

پنجاب  حکومت  اپریل  کے  پہلے   ہفتے  سے   گندم  خریداری  شروع  کریگی

11کمپنیوں نے کوالیفائی کر لیا،3500روپے من کے حساب سے 30لاکھ میٹرک ٹن خریدی جائیگی خریداری کے ابتدائی مرحلے کا آغاز جنوبی پنجاب سے ہو گا، کھیت سے گندم اٹھائی جا ئے گی:ڈی جی خوراک

لاہور (عمران اکبر )پنجاب حکومت نے گندم خریداری کی تیاریاں شروع کر دی ہیں ،11 کمپنیز کسانوں سے 3ہزار  500 روپے فی من کے حساب سے 30 لاکھ میٹرک ٹن گندم کی خریداری اپریل کے پہلے ہفتے سے شروع کریں گی ،گندم خریداری کے ابتدائی مرحلے کا آغاز جنوبی پنجاب سے ہو گا، خریداری کے بعد گندم حکومت پنجاب کے گوداموں میں سٹاک کی جائے گی،حکومتی سکیم کے تحت گندم خریداری کیلئے 11فلورملز کمپنیز نے مقامی و انٹرنیشنل ٹریڈرز کی ٹیکنکل بڈ کوالیفائی کر لی ،پانچ روز بعد فنانشل بڈ اوپن ہو گی ،محکمہ فوڈ نے 5 ٹریڈرز کو پری کوالیفیکیشن کیلئے منظور نہیں کیا ،فنانشل بڈ میں کمپنی گندم خریداری کی مقدار، حکومتی مالی معاونت پر کم سے کم شرح کی پیشکش داخل کرے گی ،حکومت پنجاب نے پری کوالیفائی کمپنیوں کیلئے 30لاکھ میٹرک ٹن گندم خریداری مختص کی ہے ، ڈی جی محکمہ خوراک امجد حفیظ کا کہنا ہے کہ پری کوالیفائی ہونے والی فلورملز ،ٹریڈرز 3500 روپے فی من قیمت پر کسان کے کھیت سے گندم خریدیں گے ،2026گندم خریداری پالیسی کے مطابق گرین پاکستان انیشی ایٹو(جی پی آئی) پنجاب کے کسانوں سے 5 لاکھ ٹن گندم خریدے گا،ٹیکنکل بڈ کوالیفائی کرنے والوں میں بوٹا برادرز ،علی عمران,حاجی سنز،چپل ٹریڈرز،ایل ڈی سی ،این اینڈ ایم ،رویل فلور،زولنورین ،زاریہ،ایس بی آر ایس شامل ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں