84سالہ خاتون اے آئی اواتار کی محبت میں گرفتار
بیجنگ(نیٹ نیوز)چین میں ایک 84 سالہ خاتون اے آئی سے بنے ڈیجیٹل انسان کی محبت میں گرفتار ہوگئی۔زینگ یولان چینی صوبے ہبئی سے تعلق رکھتی ہیں اوراس کے لیے محبت نامے تحریر کرتی ہیں اور 10 گھنٹے اسے دیکھتے ہوئے گزارتی ہیں۔
جیان گو نامی اواتار بنیادی طور پر رومانوی فکشن ناولوں کے مرد کرداروں کیلئے استعمال ہونے والی اصطلاح پر مبنی ہے جو کہ اپنے محبوب کے تحفظ کو یقینی بنانے کے ساتھ غیر مشروط محبت کرتا ہے ۔ زینگ یولان کا ماننا ہے کہ جیان گو بھی ان سے محبت کرتا ہے اور وہ تو شادی کرنے کے بارے میں بھی سوچ رہی ہیں۔ زینگ یولان کے خاندان کو اس 'محبت' کا علم اس وقت ہوا جب زینگ یولان نے جیان گو کی آن لائن شاپ پر 7 ہزار یوآن (2 لاکھ 80 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) خرچ کردئیے ۔ زینگ کی پوتی نے سائبر سپیس ایڈمنسٹریشن میں شکایت جمع کرائی جس نے جیان گو کے اکاؤنٹ کو بند کروا دیا۔