ڈکیتی ، چوریاں:شہری لاکھوں کی نقدی، گاڑیوں سے محروم
ڈاکوئوں نے ساجد سے اڑھائی لاکھ،مرتضی ٰ سے 2لاکھ اور فون چھین لئے برکی ، مصری شاہ سے گاڑیاں، مصطفی ٹائون ،اچھرہ سے موٹرسائیکلیں چوری
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے ،موبائل فون ،موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ رائے ونڈ سٹی میں ساجد سے 2لاکھ 45 ہزار نقدی اور موبا ئل فون، شیراکوٹ میں عارف سے 2لاکھ 25ہزار اور موبائل فون، فیکٹری ایریا میں سلمان سے 2لاکھ 15ہزار اور موبائل فون، گڑھی شاہو میں مرتضیٰ سے 2لاکھ ، موبائل فون، اکبری گیٹ میں اطہر سے 2لاکھ اور موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔ برکی اور مصری شاہ سے گاڑیاں جبکہ مصطفی ٹائون ،اچھرہ اور ہنجروال سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔