وزن کم کرنے کا وہ راز جو اب تک آپ سے چھپایا گیا
لندن(نیٹ نیوز)صرف کیلوریز گننا کافی نہیں، بلکہ کھانے کے اوقات اور اسے چبانے کا انداز انسانی صحت پر گہرے اثرات مرتب کرتے ہیں۔
برطانیہ کی یونیورسٹی آف سَرے کی تحقیق کیمطابق خوراک کی مقدار کم کرنے کے بجائے اوقات میں تبدیلی لانے سے انسانی جسم کے میٹابولک نظام اور چربی گھلانے کی صلاحیت پر حیرت انگیز اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ مثال کے طور پر، جو لوگ اپنے دن بھر کی زیادہ تر کیلوریز ناشتے میں حاصل کرتے ہیں، وہ ان لوگوں کے مقابلے میں زیادہ تیزی سے وزن کم کرتے ہیں جو رات کے وقت بھاری کھانا کھانے کے عادی ہوتے ہیں۔ اگر ہم اپنے ناشتے میں تھوڑی تاخیر کریں اور رات کا کھانا معمول سے جلد کھا لیں، تو جسم کو اپنی توانائی بحال کرنے اور چربی جلانے کا زیادہ وقت مل جاتا ہے ۔ غذا کو زیادہ چبا کر کھانا بھی اس بات کا تعین کرتا ہے کہ ہمارا جسم اس غذا سے کتنی توانائی حاصل کرے گا۔