امریکا سے واپس آکر پنجابی فلم کرنا چیلنج تھا:شان شاہد
لاہور (آئی این پی)فلمسٹار اداکار شان شاہد نے کہا کہ پنجابی فلم کرنا ان کیلئے ایک بڑا چیلنج تھا۔ ایک شو کے دوران شان شاہد نے کہا کہ بڑا ہو یا چھوٹا اداکار ہر کوئی رومانوی ہیرو بننا چاہتا ہے۔۔۔
ایکشن لوگ اس لیے نہیں کرنا چاہتے کیونکہ اس کی پروڈکشن مہنگی ہوتی ہے اور ایکشن بھی کرنا پڑتا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ جب میں امریکا سے پاکستان آیا تو میرے لیے سب سے بڑا چیلنج یہ ہی تھا کہ میں نے پنجابی فلم کیسے کرنی ہے ، مجھے لگا میرے اندر یہ کمی ہے مجھے یہ کرنا ہے ، مجھے پنجابی سیکھنی ہے ، میں ایسے لوگوں میں رہا تو معلوم ہوا پنجاب کیا ہے ، ان کا رہن سہن اٹھنا بیٹھنا کیا ہے ، پنجابی لفظی طور پر تو ادا ہوجاتی ہے لیکن جسمانی طور پر کیسے استعمال ہوتی ہے یہ سب میں نے سیکھا۔