انگلینڈ کی کم عمر سائیکلسٹ کیریس کی پہلی ورلڈ ٹور فتح

انگلینڈ کی کم عمر سائیکلسٹ کیریس کی پہلی ورلڈ ٹور فتح

برسلز (سپورٹس ڈیسک)انگلینڈ کی 19 سالہ سائیکلسٹ کیریس لائیڈ نے سابق ورلڈ چیمپئن ایلیسا بالسامو کو شکست دے کر ٹور آف بروج میں اپنی پہلی پیشہ ورانہ کامیابی حاصل کر لی ہے ۔

موویسٹار ٹیم کی نمائندگی کرنے والی کیریس لائیڈ جو 2025 کے ورلڈ ٹور پیلوٹن کی سب سے کم عمر سوار تھیں نے ریس کے آخری 200 میٹر میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور اٹلی کی حریف کو پیچھے چھوڑ دیا۔ نیدر لینڈز کی نینکے وین ہوون تیسرے نمبر پر رہیں جبکہ فیورٹ قرار دی جانے والی لورینا ویبز نویں پوزیشن پر رہیں ۔ جیت کے بعد خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کیریس لائیڈ کا کہنا تھا کہ آخری لمحات میں تمام سپرنٹرز تنہا رہ گئی تھی ، میں نے موقع پا کر پوری قوت لگائی اور کامیابی حاصل کی ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں