ملائکہ اروڑا کا اپنی نجی زندگی اور افواہوں پر ردِعمل

ملائکہ اروڑا کا اپنی نجی زندگی  اور افواہوں پر ردِعمل

ممبئی (آئی این پی)بالی ووڈ اداکارہ اور ڈانس کوئین ملائکہ اروڑا نے نجی زندگی بارے افواہوں پر خاموشی توڑ دی۔

 ایک حالیہ انٹرویو میں ملائکہ اروڑا سے مختلف افراد کے ساتھ منسوب ہونیوالی افواہوں کے بارے میں سوال کیا گیا، جس پر انہوں نے صاف الفاظ میں کہا کہ یہ سب باتیں انہیں بے حد پریشان کرتی ہیں، لیکن وہ انہیں سنجیدگی سے لینے کے بجائے مذاق میں اڑا دیتی ہیں۔انہوں نے کہا، سچ کہوں تو اب یہ سب چڑچڑا پن پیدا کرتا ہے ، اس لیے میں نے ان باتوں کو سنجیدہ لینے کے بجائے ایک مذاق کی طرح لینا شروع کر دیا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں