مجھے کاسمیٹک سرجری کی پیشکش کی گئی:عثمان پیرزادہ
لاہور(شوبز ڈیسک)سینئر اداکار عثمان پیرزادہ نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہیں اب کاسمیٹک سرجری کروانے کی پیشکش کی جا رہی ہے۔
عثمان پیرزادہ نے ایک پوڈ کاسٹ میں بتایا کہ میں نے اچھا نظر آنے کے لیے آج تک اپنے چہرے پر کچھ نہیں کروایا بس گلیسرین سوپ سے منہ دھوتا ہوں، لیکن اب چونکہ میری گردن پر جھریاں آ گئی ہیں تو اس وجہ سے مجھے میرے دوست کی طرف سے کاسمیٹک سرجری کروانے کی پیشکش کی جا رہی ہے ۔ ادکار نے کہا کہ میں نے اسے منع کر دیا، میں یہ نہیں کروا سکتا اور اس کی وجہ یہ ہے کہ مجھے لگتا ہے کاسمیٹک سرجری کروانے کے بعد خوفناک جمے ہوئے تاثرات نظر آتے ہیں۔اُنہوں نے مزید کہا کہ خوبصورت اور فٹ نظر آنے کیلئے اچھی خوراک کا استعمال اور ورزش کریں بس اتنا ہی کافی ہے ۔