قومی ہاکی ٹیم مینجمنٹ میں مزید 2 افراد کی شمولیت کا امکان
لاہور (سپورٹس ڈیسک)ورلڈ کپ اور پرو ہاکی لیگ کے لیے پاکستان ہاکی ٹیم مینجمنٹ میں مزید دو افراد کی شمولیت کا امکان ہے ۔
ذرائع کے مطابق ٹیم کے نئے منیجر اور کوچز کے لیے مختلف ناموں پر غور جاری ہے ، منظور الحسن سینئر منیجر کے عہدے کے لیے مضبوط امیدوار ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اولمپئن حنیف خان اور شہناز شیخ کا نام بھی منیجر کے لیے زیر غور ہے ، اولمپئن سلمان اکبر اور عدنان ذاکر کا نام کوچ کے لیے زیرغور ہے ۔