مردوں کے جھگڑوں میں خواتین کو نشانہ نہ بنائیں:سبینہ فاروق

مردوں کے جھگڑوں میں خواتین  کو نشانہ نہ بنائیں:سبینہ فاروق

کراچی(این این آئی)اداکارہ سبینہ فاروق نے سوشل میڈیا کانٹینٹ کریٹرز کی جانب سے ذاتی تنازعات میں خواتین کو نشانہ بنانے پر شدید ردعمل دیا۔

اداکارہ کا یہ بیان یوٹیوبر ذوالقرنین سکندر کے حالیہ متنازعہ وی لاگ ایکسپوزنگ فتنہ فیملی کے بعد سامنے آیا، سبینہ فاروق نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انفلوئنسرز کو اپنی لڑائیوں میں خواتین کو شامل کرنے سے گریز کرنا چاہیے ، کیا ہم براہِ کرم مردوں کے جھگڑوں میں بیویوں اور بہنوں کو معاف کر سکتے ہیں؟ خدا کا خوف کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں