لڑنا اور پھر صلح کر لینا ازدواجی زندگی کیلئے صحت مند عمل:ندا یاسر

لڑنا اور پھر صلح کر لینا ازدواجی  زندگی کیلئے صحت مند عمل:ندا یاسر

کراچی (آئی این پی)اداکارہ و میزبان ندا یاسر نے خوش گوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا۔ ایک شو میں ندا یاسر نے کہا کہ میں اس معاملے میں آپ سب سے سینئر ہوں کیونکہ ہماری شادی کو 24 سال ہو چکے ہیں۔۔۔

 لیکن ایک بات ضرور کہوں گی کہ چھوٹی موٹی لڑائیاں دراصل خوش گوار ازدواجی زندگی کی وجہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ لڑنا اور پھر صلح کر لینا ایک صحت مند عمل سمجھا جاتا ہے ۔اداکارہ نے کہا کہ شریکِ حیات کو دوبارہ منانا اور راضی کرنا ازدواجی زندگی میں نیا پن واپس لے آتا ہے ، اس لیے اس انداز میں اپنے رشتے کو زندہ رکھنا چاہیے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں