دیکھنے میں کسی مکڑی جیسا نظر آنے والا منفرد روبوٹ

 دیکھنے میں کسی مکڑی جیسا نظر آنے والا منفرد روبوٹ

نیو یارک(نیٹ نیوز)دیکھنے میں مکڑی جیسا نظر آنیوالا روبوٹ تیار کیا گیا ہے جسے امریکا کی نارتھ ویسٹرن یونیورسٹی نے تیار کیا ہے جو کہ واقعی بہت خاص ہے۔ اے آئی ٹیکنالوجی نے اس کا ڈیزائن اور چلنے کی حکمت عملی کو تیار کیا۔

محققین نے اس اے آئی روبوٹ کو ایک دلچسپ تحقیق کے لیے تیار کیا ہے ۔جرنل پی این اے ایس میں شائع تحقیق میں بتایا گیا کہ موجودہ عہد میں روبوٹ پہیوں پر چلتے ہیں یا انسانوں کی طرح چلتے ہیں۔یعنی وہ روبوٹ چلنے ، دوڑنے ، چھلانگ لگانے یا گرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں مگر نارتھ ویسٹرن یونیورسٹی کے ماہرین کا ماننا ہے کہ کسی غیرمتوقع صورتحال یا ٹانگ ٹوٹنے پر یہ روایتی روبوٹ حالات سے مطابقت پیدا نہیں کرپاتے ۔تو انہوں نے یہ نیا انوکھا روبوٹ تیار کیا ہے جو یہ سمجھنے میں بھی مدد فراہم کرے گا کہ اربوں برسوں میں جانوروں کا ارتقا کیسے ہوا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں