خلاء باز کی تصویر کا حیران کن انکشاف، حقیقت کیا ہے

خلاء باز کی تصویر کا حیران کن انکشاف، حقیقت کیا ہے

واشنگٹن(نیٹ نیوز)ناسا کے ایک خلاء باز کی جانب سے شیئر کی گئی عجیب و غریب تصویر نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی، جسے ابتدا میں ‘خلائی مخلوق کا انڈہ’ سمجھا جا رہا تھا، مگر حقیقت کچھ اور ہی نکلی۔

 انٹرنیشنل سپیس سٹیشن پر موجود خلاء باز نے ایک ایسی تصویر شیئر کی جس میں جامنی رنگ کے انڈے سے نکلتی ہوئی کسی مخلوق جیسی شکل دکھائی دے رہی تھی۔بعد ازاں خلاء باز نے وضاحت کی کہ یہ کوئی خلائی مخلوق نہیں بلکہ ایک عام آلو ہے ، جس سے نکلنے والی جڑیں مائیکرو گریویٹی کے باعث عجیب شکل اختیار کر گئی تھیں۔ خلاء باز نے ایکس پر اس کا نام مزاحیہ انداز میں سپوڈنک 1 رکھا اور بتایا کہ آلو کو ایک خاص ویلکرو ہُک کے ذریعے ایک عارضی روشنی والے نظام میں باندھا گیا تھا تاکہ وہ خلاء میں اگ سکے ۔انہوں نے کہا کہ انہیں اس تجربے کا خیال دی مارشین سے آیا، جس میں خلاء میں آلو اگانے کا تصور پیش کیا گیا تھا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں