پرفارمنس کے دوران روبوٹ نے بچے کو تھپڑ جڑ دیا
بیجنگ(نیٹ نیوز)چین کے صوبے شانشی میں ایک ٹیکنالوجی شو کے دوران ایک غیر متوقع اور حیران کن واقعہ پیش آیا، جہاں رقص کا مظاہرہ کرنے والے ایک ہیومینائڈ روبوٹ نے وہاں موجود ایک معصوم بچے کے چہرے پر تھپڑ جڑ دیا۔
یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب جدید ٹیکنالوجی سے لیس ایک انسان نما (ہیومینائڈ) روبوٹ سٹیج پر اپنے رقص کی مہارت کا مظاہرہ کر رہا تھا۔ رقص کے دوران جب روبوٹ نے تیزی سے اپنے بازو گھمائے ، تو قریب کھڑا ایک بچہ اس کی زد میں آ گیا۔روبوٹ کی موومنٹ کے ساتھ ہی بچے نے پیچھے ہٹ کر بچنے کی کوشش کی، لیکن روبوٹ کی حرکات اتنی تیز تھیں کہ اس کا سخت ہاتھ براہ راست بچے کے منہ پر لگا۔ خوش قسمتی سے کسی بڑے جسمانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، ماہرین کا کہنا ہے کہ ہم ابھی ایسی ٹیکنالوجی کے محفوظ استعمال سے کافی دور ہیں، کیونکہ روبوٹ کی حرکات غیر متوقع ہو سکتی ہیں۔