نیپال :بلندر شاہ نے وزیر اعظم کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
کٹھمنڈو(اے ایف پی)نیپال میں گلوکارسے سیاستدان بننے والے 35 سالہ بلندر شاہ نے وزیر اعظم کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔۔۔
جمعہ کو دارالحکومت کٹھمنڈومیں صدارتی محل میں خصوصی تقریب کے دوران نیپال کے صدر رام شندرا پوڈیل نے شاہ سے وزیراعظم کے عہدے کا حلف لیا۔ چھ ماہ قبل اینٹی کرپشن مظاہروں کے بعد سیاسی بحران کے دوران کے پی شرما اولی کی حکومت مستعفی ہو گئی تھی ، شاہ نے کٹھمنڈو کے میئر کے عہدے سے استعفیٰ دے کر چار بار کے سابق وزیر اعظم کے پی شرما اولی کو شکست دی۔