نو کنگز تحریک ،ٹرمپ کیخلاف80لاکھ افراد سڑکوں پر نکلے

 نو کنگز تحریک ،ٹرمپ کیخلاف80لاکھ افراد سڑکوں پر نکلے

ریاستوں میں 300سے زائد مقامات پرمظاہرے اور تقریبات کا انعقاد ہوا

مینیاپولس (اے ایف پی)امریکا بھر میں ہفتے کو لاکھوں افراد نے صدر ٹرمپ کے خلاف مظاہرے کیے ، جن میں سخت امیگریشن پالیسیوں، حکومتی انداز اور ایران جنگ  پر احتجاج کیا گیا۔ "نو کنگز" تحریک کے تحت 50 ریاستوں میں 300سے زائد مقامات پر مظاہروں اورتقریبات میں تقریباً 80لاکھ افراد سڑکوں پر نکلے ۔ نیویارک میں اداکار رابرٹ ڈی نائرو سمیت ہزاروں افراد نے مارچ کیا، جبکہ واشنگٹن میں قومی مال پر بینرز کے ساتھ مظاہرہ ہوا۔ امریکی شہریوں کا کہنا ہے کہ آئین اور شہری آزادیوں کو خطرہ ہے۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں