وفاقی چیمبر کاآئی ایم ایف کیساتھ معاہدے کا خیرمقدم

وفاقی چیمبر کاآئی ایم ایف کیساتھ معاہدے کا خیرمقدم

مارکیٹ کا اعتماد بحال ،زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ ہوگا،عاطف اکرام شیخ

کراچی(آئی این پی) صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے حکومتِ پاکستان اور انٹرنیشنل مانٹیری فنڈ کے درمیان طے پانے والے نئے اسٹاف لیول ایگریمنٹ کا خیرمقدم کیا ہے جس کے تحت تقریباً 1.2 ارب ڈالر کی رقم جاری کی جائے گی۔عاطف اکرام شیخ کے مطابق یہ معاہدہ زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ کرے گا، مارکیٹ کا اعتماد بحال کرے گا اور بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسیوں اور دوطرفہ شراکت داروں کے لیے مثبت پیغام ثابت گا۔ تاہم انہوں نے واضح کیا کہ صرف استحکام ہی حتمی مقصد نہیں ہونا چاہیے ، بلکہ حکومت کو فوری طور پر صنعتی ترقی کو فروغ دینے کے لیے ان بنیادی رکاوٹوں کو دور کرنا ہوگا کہ جو نجی شعبے کی ترقی میں رکاوٹ بن رہی ہیں۔صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے مزید کہا کہ اگرچہ کاروباری برادری آئی ایم ایف پروگرام کے تسلسل پر اطمینان کا اظہار کرتی ہے لیکن موجودہ حالات میں کاروبار، صنعت اور تجارت کو شدید دباؤ کا سامنا ہے جس کی وجہ بلند کاروباری لاگت اور عالمی سطح پر غیر یقینی کی صورتحال ہے ۔ اس لیے ٹریڈ اور انڈسٹری کے لیے مراعات دیے جانا ضروری ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں