بچپن میں رومانوی فلمیں دیکھنے کی اجازت نہ تھی:عامر خان
ممبئی (آئی این پی)بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے کہا ہے کہ میں ایک قدامت پسند گھرانے میں پلا بڑھا ہوں، بچپن میں رومانوی فلمیں دیکھنے کی اجازت نہیں ہوتی تھی۔
عامر خان نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ وہ فلمیں بہت کم دیکھتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ بچپن سے ہی وہ زیادہ تر مطالعہ کے شوقین رہے ہیں اور ایک قدامت پسند گھرانے میں پلے بڑھے ہیں جہاں فلمیں بالخصوص رومانوی فلمیں دیکھنے پر سخت پابندی تھی۔عامر خان نے کہا کہ بچپن میں وہ صرف دوردرشن پر آنے والی پرانی بلیک اینڈ وائٹ فلمیں دیکھتے تھے ۔