پٹرولیم قیمتیں برقرار، انجمن تاجران کا وزیر اعظم سے اظہار تشکر

پٹرولیم قیمتیں برقرار، انجمن تاجران کا وزیر اعظم سے اظہار تشکر

لاہور (آن لائن)آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے وزیر اعظم کی جانب سے پٹرول 95 اور ڈیزل 203 روپے بڑھانے کی سمری مستردکرنے پر اظہارتشکر کرتے ہوئے کہا کہ۔۔۔

عوام پٹرولیم قیمتوں میں اتنے بڑے پیمانے پر اضافے کا بوجھ اٹھانے کے متحمل نہیں ہو سکتے ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ درست ہے کہ جنگ کی صورتحال کی وجہ سے عالمی منڈی میں پٹرولیم  قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے لیکن پاکستان کے عوام بھاری ٹیکسز کی وجہ سے پہلے ہی پٹرولیم مصنوعات مہنگے داموں خریدنے پر مجبور ہیں جبکہ رہی سہی کسر 55روپے لٹر اضافے نے نکال دی ۔ انہوں نے کہا کہ  پاکستان نے دیگر ممالک کے مقابلے میں بہترین حکمت عملی اپنائی جس کی وجہ سے عوام عالمی منڈی میں ہونے والے اضافی اثرات سے محفوظ ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں