پی ایس ایل،شاہین شاہ اور سکندر رضا پر سکیورٹی حصار توڑنے کا الزام

پی ایس ایل،شاہین شاہ اور سکندر رضا پر سکیورٹی حصار توڑنے کا الزام

لاہور(سپورٹس ڈیسک)سپر لیگ کے دوران شاہین آفریدی اور سکندر رضا پر سکیورٹی حصار توڑنے کا الزام لگا ہے۔

ڈی جی آپریشنز فیصل کامران نے پی سی بی اور پی ایس ایل انتظامیہ کو مراسلہ لکھ دیا ہے ۔مراسلے کے مطابق لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی اور کھلاڑی سکندر رضا کے 4 مہمان رات کے وقت سکیورٹی حصار کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اُن کے کمرے میں گئے اور تقریباً ڈیڑھ گھنٹہ وہاں رہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں