لیاری والوں نے دھرندھر کی کمائی سے حصہ مانگ لیا

لیاری والوں نے دھرندھر کی کمائی سے حصہ مانگ لیا

کراچی (آئی این پی) بھارتی فلم دھرندھر نے جہاں باکس آفس پر ریکارڈ توڑ کامیابی حاصل کی ہے وہیں اب یہ فلم ایک نئے تنازع اور دلچسپ مطالبے کی زد میں آگئی ہے ۔

کراچی کے قدیم اور گنجان آباد علاقے لیاری کے مکینوں نے فلم کی کہانی ان کے علاقے پر مبنی ہونے کی وجہ سے دھرندھر2 کے منافع میں بڑے حصے کا مطالبہ کر دیا ہے ۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں لیاری کے رہائشیوں کو فلم دھرندھر کی کامیابی پر ردعمل دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے ۔ویڈیو میں ایک مقامی شخص کا کہنا ہے کہ، یہ فلم ہمارے علاقے پر بنی ہے ، اس نے کروڑوں کمائے ہیں۔ اگر ہمیں اس میں سے 500 کروڑ روپے مل جائیں تو یہاں کی سڑکیں اور انفراسٹرکچر بدل سکتا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں