ہمارے جوان امریکی فوج کے زمینی داخلے کے منتظر :ایرانی سپیکر

ہمارے جوان امریکی فوج کے زمینی داخلے کے منتظر :ایرانی سپیکر

امریکا مذاکرات کی آڑ میں زمینی حملے کی تیاری کر رہا ،جنگ نازک مرحملے میں داخل یقین ہے امریکا کو سزا دیکر ایران پر حملے پر پچھتاوا دلا سکتے ہیں:باقر قالیباف

تہران(اے ایف پی،دنیا مانیٹرنگ)ایران کے پارلیمانی سپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ امریکا بظاہر جنگ کے خاتمے کیلئے سفارتی کوششوں کا دعویٰ کر رہا ہے ، لیکن خفیہ طور پر ایران پر زمینی حملے کی منصوبہ بندی جاری رکھے ہوئے ہے ۔ایران کے سرکاری خبر رساں ادارے ارنا کے مطابق قالیباف نے اپنے بیان میں کہادشمن بظاہر مذاکرات کے پیغامات بھیج رہا ہے ، لیکن پس پردہ زمینی حملے کی تیاری کر رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہاہمارے جوان امریکی فوجیوں کے زمینی داخلے کے منتظر ہیں تاکہ انہیں آگ میں جھونک دیں اور خطے میں ان کے اتحادیوں کو ہمیشہ کے لیے سبق سکھا دیں۔قالیباف نے ایرانی عوام سے متحد رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ملک اس وقت ایک بڑی عالمی جنگ کی حالت میں ہے جو انتہائی نازک مرحلے میں داخل ہو چکی ہے ۔انہوں نے کہا،‘‘ہمیں یقین ہے کہ ہم امریکا کو سزا دے سکتے ہیں، اسے ایران پر حملے پر پچھتاوا دلا سکتے ہیں اور اپنے جائز حقوق کا بھرپور دفاع کر سکتے ہیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں