20لاٹری ٹکٹ خریدنے والا امریکی تمام انعام جیت گیا

20لاٹری ٹکٹ خریدنے والا امریکی تمام انعام جیت گیا

واشنگٹن(نیٹ نیوز)امریکہ میں ایک شخص نے لاٹری کیلئے 20 ٹکٹ خرید کر ہر ٹکٹ پر انعام جیت لیا ۔

غیرملکی میڈیارپورٹ کے مطابق امریکی ریاست ورجینیا کے شہر ہیمپٹن سے تعلق رکھنے والے پرینٹس ڈگلس نے لاٹری انتظامیہ کو بتایا کہ وہ روزانہ پِک 4لاٹری کھیلتے ہیں اور ہمیشہ 8-3-2-3 نمبر ہی چنتے ہیں۔ وہ ایک سٹور پر 7 مارچ کی قرعہ اندازی کے لیے گئے اور اس موقع پر انہوں نے 20 ٹکٹ خریدے جن میں یہی نمبروں کا سیٹ تھا۔ ہر ٹکٹ پر انہوں نے 5000 ڈالر کا ٹاپ انعام جیتا، جس سے مجموعی انعام کی مالیت ایک لاکھ ڈالر بن گئی۔ پرینٹس ڈگلس کا اس متعلق کہنا تھا کہ انعامی رقم سے متعلق انہوں نے ابھی کوئی منصوبہ بندی نہیں کی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں