آسٹریلیا میں آسمان سرخ ہوگیا، لوگ خوف میں مبتلا
سڈنی(نیٹ نیوز)مغربی آسٹریلیا کے سیاحتی شہر ڈینہم کے آسمانوں پر انتہائی پراسرار منظر ، اچانک آسمان سرخ ہوگیا۔غیرملکی میڈیارپورٹ کے مطابقسرخ آسمان کا نایاب منظر دیکھ کر مقامی و غیر مقامی لوگ حیران و خوف میں مبتلا ہوگئے ۔
اس نایاب منظر کی وجہ طوفان کے وسیع گرد و غبار کے بادل اور مخصوص موسمی حالات تھے ۔ٹراپیکل سائیکلون ناریل ایک تاریخی طور پر غیر معمولی نظام رہا، کیونکہ یہ پچھلے 20 سالوں میں آسٹریلیا کے 3 مختلف خطوں میں لینڈ فال کرنے والا پہلا طوفان تھا۔کوئنزلینڈ اور شمالی علاقہ جات کے بعد یہ بحرِ ہند میں دوبارہ طاقتور کیٹیگری 4 کے سائیکلون میں تبدیل ہو گیا۔رہائشیوں نے ماحول کو پراسرار اور خاموش قرار دیا ۔ شام تک طوفان کی ٹراپیکل خصوصیات کم ہونا شروع ہوگئیں۔ اگرچہ فوری طور پر طوفان کا خطرہ ختم ہو چکا ہے تاہم حکام فلڈنگ کے حوالے سے الرٹ ہیں۔