قتل یا خودکشی ؟ نشتر کالونی میں نوجوان کی پراسرار ہلاکت
25سالہ طلحہٰ کو سرمیں گولی لگی، موقع سے پستول اور گولی کا خول برآمد
لاہور(کرائم رپورٹر )نشتر کالونی کے علاقہ میں نوجوان پراسرار طور پر گولی لگنے سے جاں بحق ہو گیا،تفصیلات کے مطابق 25 سالہ طلحہٰ کو سر میں گولی لگی ہے ،جائے وقوعہ کے قریب پستول اور گولی کا خول بھی ملا ہے ، اطلاع ملنے پر پولیس اور فرانزک ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں،جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے لاش کو مردہ خانے منتقل کر دیا، پولیس کا کہنا کہ تفتیش اور تحقیق کے بعد اصل حقائق سامنے آئیں گے کہ نوجوان کو قتل کر کے خودکشی کا ڈرامہ رچایا گیا ہے یا اس نے خودکشی کی ہے۔