لبنان :اسرائیل کا ایمبولینس پر حملہ ،پیرامیڈک ، مریض شہید
جنوبی لبنان میں حزب اللہ کیساتھ جھڑپیں ،22 سالہ اسرائیلی فوجی ہلاک
یروشلم ،بیروت(اے ایف پی) اسرائیلی حملے میں حزب اللہ سے منسلک اسلامی ہیلتھ کمیٹی کی ایمبولینس نشانہ بن گئی، جس میں ایک پیرامیڈک اور مریض شہید ہو گیا۔ اسرائیل الزام لگاتا ہے کہ حزب اللہ ایمبولینس کو فوجی مقاصد کیلئے استعمال کرتی ہے ۔ لبنان میں جنگ 2 مارچ سے شدت اختیار کر چکی ہے جس میں اب تک 1189 افراد مارے جا چکے ہیں۔ اسرائیلی فوج نے اتوار کو اعلان کیا کہ 22 سالہ سارجنٹ موشے یٹزچاک ہاکوہن کاٹز جنوبی لبنان میں حزب اللہ کیساتھ جھڑپوں میں ہلاک ہو گیا ، وہ 890 بٹالین پیراٹروپرز بریگیڈکا رکن تھا ۔