اپنی اصلاح کرنے چاہئے ،مشی خان کی دیدار پر تنقید

 اپنی اصلاح کرنے چاہئے ،مشی خان کی دیدار پر تنقید

کراچی (آئی این پی)اداکارہ و میزبان مشی خان نے اداکارہ و رقاصہ دیدار کے اداکارہ ریشم بارے بیان پر تنقید کی ہے ۔

 فیس بک پر مشی خان نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ٹاک شوز کے کانٹینٹ پر بھی تنقید کی جس میں فنکاروں کو مدعو کر کے ریٹنگ کے لیے چٹپٹے سوال و جواب کئے جاتے ہیں۔مشی خان نے دیدار کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ کسی پر اس نوعیت کے الزامات لگا رہے ہیں تو آپ کے پاس ٹھوس شواہد ہونے چاہئیں۔ اگر ریشم دوسروں کے گھر خراب کر رہی ہیں تو پھر وہ خود اب تک اکیلی کیوں ہے کیونکہ دوسروں کا گھر خراب کرنے والے تو زندگی میں اکیلے نہیں رہتے ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ لوگوں کو دوسروں کے ماضی کو کریدنے کے بجائے اپنی اصلاح پر توجہ دینی چاہیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں